شانگلہ ،شدید بارش ،بشام سوات روڈ ووبال جان
الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں شدید بارشوں کے بعد بشام سوات روڈ وبال جان بن گیا، درجنوں مقامات پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے مختلف علا قوں کا دوسرے علا قوں سے زمینی رابطہ منقطع، کیڑ ئی موڑ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا اندیشہ ، بعض مقامات پر ضلعی انتظامیہ ملبہ ہٹا نے میں ناکام، ٹی ایم اے حکام خاموش تما شائی بن گئے، مریض اور مسافرشدید اذیت میں مبتلا ، فوری ایکشن کا پر زور مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں شدید بارش کے سلسلے نے بشام سوات روڈ سمیت لنک روڈ ز کو شدید نقصان پہنچا یا ہے تو دوسری جانب مین شاہراہ بشام سوات روڈ درجنوں مقامات پر لینڈ سلا ئیدنگ کی وجہ سے زیادہ تر مقاما ت پر روڈ گر کر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ کیڑئی کے مقام روڈ کا بڑا حصہ لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے بیٹھ گیا اور تین سو میٹر کا طویل حصہ کسی بھی وقت گر کر تباہ ہو نے کا خد شہ ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، بشام سوات روڈ پر کئی مقامات پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے روڈ پر ملبے ہٹانے میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام مکمل طور پر بے بس نظر آرہے ہیں اور کئی دن گزر نے کے بعد کو ئی خاطر خواہ اقدامات اٹھا نے میں نہیں آئے ہیں جبکہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بعض مقامات کو کھلنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں، جبکہ رہی سہی کسر ممبرا ن اسمبلی نے علا قے سے منہ موڑ کر پشاور ، اسلام آباد اور سنگوٹہ میں بیٹھ کر دوسرے اضلاع کے عوام کے مسائل حل کر نے میں مصروف ہیں اور اپنے حلقہ کے عوام کو خدا کی رحم و کرم پر چھوڑ دئیے ہیں۔ مسافروں اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بشام سوات روڈ جو کہ مین شاہراہ ہے حالیہ شدید بارشوں کے بعد انتہا ئی خطر ناک بن گیا ہے اس کو محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا ئیں کیونکہ کیڑئی موڑ کے قریب سمیت کئی مقامات کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔