میپکو کا صارفین کے احتجاج کا نوٹس، افسروں کیخلاف کارورائی کا فیصلہ
ملتان (وقائع نگار) میپکو انتظامیہ نے میپکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے صارفین کی جانب سے احتجاج، مظاہروں پر متعلقہ ڈویژنل افسروں، سب ڈویژنل افسروں اور متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ افسروں کی جانب سے شکایات (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
کا ازالہ نہ ہونے پر صارفین اپنی شکایات کے ازالہ اور مسائل کے حل کیلئے ہیڈ کوارٹر کی جانب آتے ہیں۔ شہر کی سب سے مصروف شاہراہ خانیوال روڈ بلاک ہو جاتی ہے اور یہ میپکو کیلئے بدنامی کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ احتجاج کرنے والے صارفین کے مسائل ڈویژنل اور سب ڈویژنل سطح کے ہوتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے تمام افسروں کو ہدایات جاری کر دی ہے۔