حکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، نذیر احمد ارائیں

حکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، نذیر احمد ارائیں

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے حکومت نے انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے مختلف منصوبے شروع کر(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

دئیے ہیں2018 ؁ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا وفاقی حکومت نے انکے حلقہ این اے167کے لئے خطیر رقم منظور کی ہے جس سے حلقہ کے دیہاتوں اور شہر میں25سے لیکر 200واٹ تک ٹرانس فارمر زکی اپ گریڈیشن کر کے بجلی فراہمی کے تسلسل میں بہتری ہوگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میپکو ڈویژن کے ایکسئین آفس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ای وہاڑی سرکل چوہدری محمد اشفاق ایکسیئن بورے والا رانا محمد ایوب خاں،ایس ڈی اووز رشید الرحمان،محمد بلال،رانا کامران عظیم،چوہدری شاہدا قبال، منیراختر، امید وار برائے چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں،چوہدری محمد صغیر رامے،چوہدری ریاض اسلم، چیئرمین چوہدری لیاقت علی،چوہدری محمد رمضان،ملک رحمت علی،محمد شاہدپی ایس ٹو ایم این اے کے علاوہ دیگر میپکو اہلکاران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ انکے حلقہ کے واپڈا کے بقیہ کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں اس موقع پر ایکسئین میپکو رانا محمد ایوب نے حلقہ این اے 167میں ہونے والے کاموں کے بارے میں بریف کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر