مٹہ ،تنگولئی میں 18 روز سے بجلی کی سپلائی منقطع عوام کو مشکلات

مٹہ ،تنگولئی میں 18 روز سے بجلی کی سپلائی منقطع عوام کو مشکلات

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) سوات کے علاقے ننگولئی میں گزشتہ 18 دن سے بجلی بندعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کئمطابق تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی کے محلہ غونڈمیں ٹرانسفرمر کے خراب ہونے کے با عث عوام تاریکیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔اسکے علاوہ محکمہ واپڈا نے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانے کیلئے لے گئے لیکن ٹھیک ہونے کے بعد ٹرانسفارمر ایک گھنٹہ کے بعد دوبارہ خراب ہوگیا ۔18 دن تک بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی غائب اور عوام دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا اور انتظامیہ اپنا قبلہ درست کردیں ورنہ علاقے کے عوام ان کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -