مسافر ٹرینیں مسلسل تاخیر کاشکار ، مسافر پریشان

مسافر ٹرینیں مسلسل تاخیر کاشکار ، مسافر پریشان

  

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق کراچی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

سے رالپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 3گھنٹے 15منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ، راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹہ، کراچی سے پشاور جانیوالی تیزگام ایکسپریس 30منٹ، کراچی سے پشاور جانیوالی خیبرمیل ایکسپریس 30منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ ایکسپریس 30منٹ اور راولپنڈی سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -