پشاور ،گلشن اقبال پارک سانحہ مختلف پارکوں کی سیکورٹی سخت

پشاور ،گلشن اقبال پارک سانحہ مختلف پارکوں کی سیکورٹی سخت

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)لاہورکے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور کے پارکس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کے علاوہ پارک انتظامیہ بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔گزشتہ شب لاہورکے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پارکس کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔ فیملی پار ک ہشت نگری اور فن لینڈ شاہی باغ کے مین گیٹس پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پارکس کی انتظامیہ نے بھی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔اسی طرح پارکس کے اندر بھی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -