پیدائش و اموات کا ریکارڈ درست نہ رکھنے اور شہریوں کی شکایات پر کلرک کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری

پیدائش و اموات کا ریکارڈ درست نہ رکھنے اور شہریوں کی شکایات پر کلرک کیخلاف ...

  

ملتان (خبر نگار) ڈسٹرکٹ آفیسر سالڈویسٹ مینجمنٹ نے شعبہ پیدائش و اموات کے کلرک کی طرف سے ریکارڈ درست نہ رکھنے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اور شہریوں سے ناروا سلوک کی شکایات پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیدائش و اموات کے کلرک محمد سعید کے پاس سابق میونسپل کارپوریشن ادوار کا تمام ریکارڈ درست رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ مگر مذکورہ کلرک نے نہ تو ریکارڈ درست حالت میں رکھا ہوا ہے اور شہریوں سے ناروا سلوک کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی آڑ میں رقم وصول کرنے کی شکایت موصول ہو رہی تھیں۔ جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ خواجہ محمد انور نے مذکورہ کلرک کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -