شبقدر ،تبدلی کے دعویداروں کے دور میں ہسپتالوں کی حالت ناگفتہ بہہ

شبقدر ،تبدلی کے دعویداروں کے دور میں ہسپتالوں کی حالت ناگفتہ بہہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی )تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت چارسدہ اور شبقدر ہسپتالوں میں تعینات نااہل ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے ۔وزیر اعلی ،وزیر صحت سمیت ذمہ دار اداروں کو ڈاک کے ذرئعے خبردار کیا ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔اگر ہفتے میں ان نااہل ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار کونسلرز الائنس کے صدر جہان زیب خان مہمند نے شبقدر میں اپنے ایک پریس کانفرنس میں کی ۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ اور شبقدر میں گریڈ اٹھارہ پر انتہائی نااہل ڈاکٹروں کو سفارش اور رشوت پر تعینات کیا گیا ہیں ۔جو ہسپتالوں میں مریضوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ہسپتالوں میں مسائل کمی کے بجائے ان میں مزید اضافہ ہوا ہیں ۔جہانزیب مہمند نے کہا کہ انہوں نے 18فروری 2016کو وزیر اعلی خیبر پختون خوا،وزیرصحت اور چیف سیکرٹری کے ناموں پر درخواستیں بھی بجھوائی ہیں لیکن تاحال ان درخواستوں کا کوئی جواب نہیں ملا ۔جو کہ تبدیلی کے نام پر حکومت کرنے والوں کے رویئے قابل افسوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہفتے میں چارسدہ اور شبقدر کے نااہل ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہو گی ۔