قبائلی عوام کی مرضی کیخلاف ان پر کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائیگا :اقبال ظفر جھگڑا

قبائلی عوام کی مرضی کیخلاف ان پر کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائیگا :اقبال ...

پاراچنار( نمائندہ پاکستان ) وزیراَعظم نواز شریف کی تشکیل کردہ فاٹا ریفارم کمیٹی نے کرم ایجنسی میں عوامی مشاورت اور رائے جاننے کیلئے پاراچنار کا دورہ کیا وفاقی مشیر سرتاج عزیز،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر زید حامد اور ناصر جنجوعہ اس کمیٹی کے ممبران ہیں ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ساجد طوری اور سینیٹر سجادحسین طوری بھی موجود تھے ، پاراچنار میں کرم ایجنسی کے سابقہ پارمیمینٹریرینز ،قبائیلی عمائیدین ، سیاسی کارکنان اور سول سوسائیٹی ممبران نے اپنی تجاویز پیش کئے اکثریت نے نظام کی تبدیلی اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی گذارش کی جبکہ علیحدہ صوبے کے قیام اور موجودہ نظام میں اصلاحات کے تجاویز بھی دی گئی اس موقع پر سجاد سید میاں، منیر اورکزئی،انجینئر رشید، حامد طوری۔ علی افضل افضال اور ملک سراج حسین سمیت کئی عمائیدین نے خطاب کیا جبکہ سیاسی پارٹیوں کے اتحاد نے ’’ گو ایف سی آر گو ‘‘ کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے مشاورت اور قبائیلی روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میں بہتری اور ریفارمز کئے جاےئنگے ، گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ قبائیلی عوام کی مرضی کے بغیر ان پر کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ اول