شبقدر میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ،پولیس خواب خرگوش میں محو

شبقدر میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ،پولیس خواب خرگوش میں محو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ،دن دیہاڑے بھرے بازار میں ڈی ایس پی دفتر سے چند قدم پر تاجر کو اسلحے کی نوک پر لوٹ کر ملزمان دس لاکھ ستر ہزار لوٹ کر تاجر کو زدکوب کیا ۔کوئی پرسان حال نہیں ۔ملزمان کی نشاندہی کے باوجود پولیس نے تاحا ل کوئی کاروائی نہیں کی ۔تاجر حاجی مکرم کی فریاد ۔شبقدر بازار کے ٹی ایم پلازے میں سولر شیشہ کے معروف تاجر حاجی مکرم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز وہ اپنے دوکان نزد ڈی ایس پی دفتر پشاور روڈ واقع ٹی ایم اے پلازہ میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ موجود تھے کے اس دوران آٹھ سے زائد مسلح ملزمان دوکان میں داخل ہوئے ۔اور داخل ہوتے ہوئے پہلے انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا ۔جس سے ان کے سر میں کئی چوٹیں ائی ۔ملزمان نے تشدد کے بعد دس لاکھ اور ستر ہزار کی رقم ساتھ لیکر فرار ہوگئے ۔مکرم خان نے بتایا کہ واقع کے دوران قریبی ڈی ایس پی دفتر سے نہ کسی پولیس اہلکار نے اور نہ ہی ٹی ایم اے دفتر کی سیکورٹی گارڈ نے ملزمان کو پکڑنے کی جرت کی ۔اور ملزمان انتہائی دلیری سے تشدد اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے ۔مکرم خان نے بتایا کہ انہوں نے ملزمان کی نشاندہی بھی پولیس کو کردی ہیں لیکن پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔انہوں نے ڈی ائی جی مردان ،ڈی پی او چارسدہ اور ڈی ایس پی شبقدر سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں انصاف دلایا جائے ۔