سرکاری نیم سرکاری اداروں میں پولیس گارڈ کی بھرتی کیلئے نیاآرڈنینس لانے کافیصلہ

سرکاری نیم سرکاری اداروں میں پولیس گارڈ کی بھرتی کیلئے نیاآرڈنینس لانے ...

  

خانیوال (نمائندہ خصوصی )آئی جی پنجاب کے حکم کے بعد خانیوال میں کرائم فائٹر فورس سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ،بنکوں میں اور تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کیلئے پولیس گارڈ کی بھرتی کے سلسلہ میں نیاآرڈینس لانے کا فیصلہ ،باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب بھر مرحلہ وار بھرتیوں کا جلد ازجلد شروع کیا جائے گا ۔ملکی صورتحال اور لاہور میں ہونے والے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

دہشتگردی کے وقعہ کے بعد ضلعی سربراہان ،پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پولیس کو صحیح معنوں میں کرائم فائیٹنگ فورس بنانے کیلئے سرکاری و نیم سرکاری ادروں ،بنکوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے پولیس گارڈ کی بھرتی کی جائے ،مرحلہ وار بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ۔جن اداروں کی شخصیات اور مقامات پر سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی ضروری ہو گئی ۔وہاں نئے پولیس گارڈ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ پولیس کے علاوہ ان کی بھرتی کے طریقہ کار ،تنخواہوں اور سروس سٹریکچر کیلئے رپورٹس تیار کرلی گئیں ہیں ۔باوثوق ذرائع کے مطابق خانیوال میں 30 اپریل تک کرائم فائٹر فورس کے ضوان تعینات کئے جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -