خطرناک عمارتوں کے اعدادو شمار ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے بارے رپورٹ طلب

خطرناک عمارتوں کے اعدادو شمار ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے بارے رپورٹ طلب

  

ملتان (خبر نگار) ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و فوکل پرسن نے ضلع ملتان میں خطرناک عمارتوں کے سروے اور اسسیمنٹ کے اعداد و شمار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ویب (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سائٹ پر اپ لوڈ کرنے بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعدیہ میر کی طرف سے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس مینجمنٹ و فوکل پرسن ضلع ملتان کو بھجوائے گئے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹاؤنز کو اپنی اپنی حدود میں خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کا سروے اور تعمیر و مرمت بارے ان کی اسسیمنٹ بارے اعداد و شمار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اس ضمن میں تمام ٹی ایم اوز سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کر کے پیش کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -