ڈاکٹر وسیم اختر نے خود کش دھماکے پر تحریک التواء، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا

ڈاکٹر وسیم اختر نے خود کش دھماکے پر تحریک التواء، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے لاہور گلشن پارک میں ہونیوالے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
خودکش دھماکے پر تحریک التواء اور توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔ تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ’’مسئلہ یہ ہے کہ بحوالہ اخبارات 28 مارچ2016 کوگلشن اقبال لاہور میں دھماکے کے نتیجہ میں 70سے زائد افراد ہلاک اور 340زخمی ہوگئے ۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پارک میں سیکورٹی کیمرے بھی نصب نہ تھے۔ اس وقت حالات کا تقاضا ہے کہ اس مسئلے پر ایوان میں بات ہو اور اس اہم مسئلہ پر ایوان میں گفتگو کرکے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔ علاوہ ازیں توجہ دلاؤنوٹس میں کہاگیاہے کہ’’قومی اخبارات کی28مارچ 2016 کی اشاعت کے مطابق ’’ لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ ،خواتین اور بچوں سمیت 70۔افراد جاں بحق 340زخمی ‘‘اس افسوسناک واقعہ کی FIRکس تھانے میں درج ہوئی نیز اس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی ہے۔ سیکورٹی کولیپس(colapse)کیا تھے۔ اب تک ہونے والی پیش رفت سے ایوان کو آگاہ کیا جائے نیزاس واقعہ کی FIRکی ایک ایک کاپی فراہم کی جائے ۔