ملتان صفائی مہم دوسرے ہفتے میں داخل ، 6یوسی میں مکمل صفائی

ملتان صفائی مہم دوسرے ہفتے میں داخل ، 6یوسی میں مکمل صفائی

  

ملتان (خبر نگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر29,27,14,13,4اور44میں ہفتہ صفائی مہم کے تحت آپریشن کلین اپ کیاگیا اورشہر بھر کے 6زونوں میں سے6یونین کونسلوں کی مکمل صفائی کی گئی واضح رہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 21مارچ سے شہربھر میں ہفتہ صفائی منانے کااعلان کیاتھا اوردو روز قبل اس صفائی مہم کو آئندہ ہفتے میں جاری رکھنے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کا اعلان کیاتھا میجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار کے مطابق جب ملتان شہر کے تمام یونین کونسلوں میں ہفتہ صفائی کے تحت خصوصی صفائی کاسلسلہ مکمل نہیں کرلیاجاتا اس وقت تک صفائی مہم جاری رہے گی جبکہ کمپنی حکام نے ہفتہ صفائی مہم کی اختتامی تقریب لیند فل سائٹ پر منعقد کرنے کابھی اعلان کیاہے کمپنی کی طرف سے آج29مارچ کویونین کونسل نمبر45,42,28,24,23اور58میں خصوصی صفائی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -