کرنٹ لگنے سے بچ جانیوالی خاتون ٹریفک حادثے میں چل بسی

کرنٹ لگنے سے بچ جانیوالی خاتون ٹریفک حادثے میں چل بسی

  

ساہوکا (نمائندہ پاکستان) یونین کونسل جملیرا کے علاقہ جنگا جوئیہ کے رہائشی میاں صادق کی بیوی مریم بی بی نے گھر میں لگے موٹر پمپ کو آن کیا تو اسے کرنٹ لگ گیا جس پر شورمچا تو قریبی دکاندار نوجوان فیاض احمد اور ندیم موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر اڈا جملیرا کی جانب طبی امداد کیلئے لے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

جارہے تھے کہ ماجھی جملیرا کے قریب سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں خاتون مزید زخمی ہوگئی اور موقع پر دم توڑ گئی جبکہ فیاض احمد کو بھی شدید چوٹیں آئیں ،فیا ض احمد کو بورے والا ہسپتال لے جایا گیا جبکہ خاتون کو واپس اس کے گھر منتقل کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -