2 منشیات فروش ‘ 4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے‘20 اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان گرفتار

2 منشیات فروش ‘ 4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے‘20 اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔02 منشیات فروش، 04ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،01و ن ویلنگ کرنے والے، 01غل غپاڑہ کرنے والے ، 01 آتش بازی کرنے والے ،اور20اشتہاری مجرمان سمیت31ملزمان گرفتار۔25 لیٹر شراب ،09 ڈبی چائنہ ماچس ،04 ریوالور09گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ قطب پو ر نے ملزم مظفر اقبال اور ملزم سرفراز کے قبضہ سے یکے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

بعد دیگرے 15اور10 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم نبیل مسیح کو قابوکیا جس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل اور 02 گولیاں ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم یاسر کو قابو کیاجس کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل 05 گولیاں، پولیس تھانہ کپ نے ملزم عابد حسین کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل جبکہ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم سجاد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم اشعر کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیا۔ پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم شبیر کوسرعام غل غپاڑہ کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد مر تضیٰ کو آتش بازی کرتے قابو کیا جس کے قبضہ سے 09 ڈبی چائنہ ماچس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران127نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں432نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے121 موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔پولیس ضلع ملتان نے20اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے04ملزم کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے ۔جبکہ 10ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے علاوہ ازین06ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر