15اپریل سے موسیٰ پاک ایکسپریس کا سمہ سٹہ سے راولپنڈی چلانے کا نوٹیفکیشن جاری

15اپریل سے موسیٰ پاک ایکسپریس کا سمہ سٹہ سے راولپنڈی چلانے کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قطب پور( اسپیشل رپورٹر) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وفاقی وزیر مملکت داخلہ و تعلیم ،رکن قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو،وفاقی مشیر پرویز انجم،(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
جی ایم لاہور، ڈی ایس ملتان ڈویژن ظفر کلہوڑ اور ڈویژنل کمرشل آفیسر طاہر مروت کی ذاتی کوششوں سے پندرہ اپریل سے موسیٰ پاک ایکسپریس کا سمہ سٹہ سے راولپنڈی چلانے کانوٹیفیکیشن جاری ،جو قطب پور،دنیا پور،خانیوال اور فیصل آباد اسٹاپ مقرر اور سیٹوں کا کوٹہ دینے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔چیئرمین قطب پور رانا اعجاز احمد،یوسی 30چوہدری تصدق حسین ارائیں،عابد حسین شاہ قریشی،راجہ رستم علی،وائس چیئرمین میاں لیاقت ارائیں،ندیم اعجاز ہاشمی،امیدوار صوبائی امیدوار آفتاب علی خان بابر ،کونسلرز فاروق ندیم ہاشمی،طارق رحمانی،حاجی سرور حبیب اوڈھ،عبدالمجید بھٹی،میاں سلیمان ارائیں، قمر شریف ڈوگر ،ملک مشتاق تھہیم ،کے علاوہ مرکزی صدر انجمن تاجران رانا صداقت علی،جنرل سیکرٹری فخرالدین ہاشمی،حاجی اختر سندھو،میاں اللہ ڈوایا ارائیں،ا شرف ہاشمی ،ابراہیم شاکر،رانا فرمان علی،حاجی صدیق گاذر،ملک بشیر،میاں اظہر ارائیں ،فرمان صدیقی،عباس علی کھوکھر،حاجی بلال،صغیرالدین قریشی،عظیم قریشی،اللہ دتہ عاربی،ملک وزیر تھہیم ،صحافی راؤ محمد یونس ،عقیل ہاشمی ،علاؤالدین ہاشمی ،رانا مختیارو دیگر نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے اس اقدام سے نہ صرف 100کلومیٹر کے رہنے والوں کو سفری سہولتیں میسر ہوں گی اور یہاں کے شہری بھی اب دوسرے شہروں میں کاروبار اور خوشی غمی میں با آسانی جا سکیں گے۔ اس سے پہلے چلنے والی روہی اور سمہ سٹہ ایکسپریس سابقہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بند کردی تھیں جس سے اس علاقہ کی عوام نہ صرف ریلوے کی سفری سہولتوں سے محروم تھے