لاہور خود کش دھماکہ، سیکورٹی خدشات پر ملتان کے پارکس 3دن کیلئے بند

لاہور خود کش دھماکہ، سیکورٹی خدشات پر ملتان کے پارکس 3دن کیلئے بند

ملتان ( سپیشل رپورٹر )لاہور بم دھماکے کے پیش نظر ملتان کے مختلف پارکس جن میں شاہ شمس پارک اور قاسم پارک قابل ذکر ہیں سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے تین دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ لاہور مین ہونے والے دھماکے کے فورا بعد ان پارکس کو عوام الناس کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ پی ایچ اے انتظامیہ نے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

فیصلہ کیا ہے کہ پارکس کو تین روز کے لیے بند کر دیا جائے۔ ڈائیر یکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر خان نے ان پارکس کا ہنگامی دورہ کیا اور پارکس انتظامیہ کو سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہدایت جاری کی۔اس موقع پر انہوں نے انجینرنگ حکام کوبھی پارکس کے جنگلے اور دیواروں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ملتان کی تمام چھوٹے بڑے پارکس کی سیکورٹی کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر