سانحہ گلشن پارک کے سوگ میں وکلاء کی ہڑتال،مذمتی اجلاس

سانحہ گلشن پارک کے سوگ میں وکلاء کی ہڑتال،مذمتی اجلاس

ملتان،مظفر گڑھ ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان ) صوبہ بھر کی طرح ملتان میں بھی وکلاء نے سانحہ لاہور اور ڈی پی او اوکاڑہ کے وکلاء سے ناروا رویے کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ہائیکوٹ بار کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت صدر بار عظیم الحق پیرزادہ منعقد ہو اجلاس سے عظیم الحق پیرزادہ اور جنرل سیکریٹری عمران خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے اجلاس میں راؤ امجد،نجمہ جٹ،طاہر منصور بخاری نعیم فاطمہ،جاوید اقبال،مہر اقبال حسین،آفتاب شاہ،رشید اے قیصر،سلمان الہیٰ قریشی، صنوبر اقبال،حافظ عبدالرؤوف،لیاقت علی پنوار ،سید حیدر عابدی اور محمد شریف کرخی نے شرکت کی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، نامہ نگار کے مطابق لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے وکلاء نے سوگ اور ڈی سی او کے مبینہ نا روا رویہ کے خلاف مکمل ہڑتا ل کی اور عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہ ہوا ، د ڈسٹرکٹ بار کے صدر شبیر اعوان ، جنرل سیکرٹری مسعود ظفر چودھری کی قیادت میں وکلاء نے سیشن کورٹ کے با ہر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں محسن رضا گھبیسر، زاہد سرویا، غلام حسین، سید رفا قت صدیق شاہ ، خالد محمود گجر ، راشد اقبال گھبیسر ، رانا محمد ارشد ، مسعود اصغر ودیگر نے وکلاء شامل تھے اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقیوم دستی کے اعلامیہ کے مطابق گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف منگل 29مارچ کو ڈسٹرکٹ بار مکمل ہڑتال کرے گی اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر