ٹی ایم اے کبیروالا میں 16 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا انکشاف

ٹی ایم اے کبیروالا میں 16 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز من پسند ٹھیکیداروں کو دینے ...

  

ملتان ( خبرنگار ) ٹی ایم اے کبیروالا میں 11 کروڑ روپے مالیت کے 16 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر من پسند ٹھیکیداروں میں بندر بانٹ کرکے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد نقصان پہنچائے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رجسٹرڈ کنٹریکٹرز نے کمشنر ملتان ڈویژن سے خطاف ضابطہ ٹینڈرز جاری کرنے کانوٹس لیکر انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کنٹریکٹرز رانا بشیر ‘ ملک نوید اختر اعوان ‘اشرف اور چوہدری نوید اکرم بلڈرز نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز ٹی ایم اے کبیروالا میں صوبائی حکومت کی گرانٹ سے 11 کروڑ روپے مالیت کی 16 پختہ سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کیے جانے تھے مگر ٹی امی او کبیروالا امتیاز جوئیہ ‘ ٹاؤن آفیسرآئی اینڈ ایس ملک منظور اور ہیڈ کلرک خادم گل نے ملی بھگت کے ذریعے من پسند ٹھیکیداروں میں ٹینڈرز پول کرا دئیے اور مقابلہ بازی نہ ہونے پرسرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ٹاؤن آفیسر کو قواعد کے مطابق ٹینڈر جاری کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے ہمیں ٹینڈر جاری کرنے سے بھی انکار کردیا ۔ انہوں نے کمشنر ملتان ڈویژن سے ٹی ایم اے کبیروالا میں ٹینڈروں کی بندر بانٹ کانوٹس لیکرانکوائری کرانے اور ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -