شاہ جمال، طلبہ بدسلوکی کیس ، مختلف ذرائع سے معاملہ دبانے کی کوشش جاری
شاہ جمال (نمائندہ پاکستان) شاہ جمال گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں یتیم طالبہ کوبرہنہ تشدد کرنے والی بااثرملزمہ رقیہ لغاری کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ ڈاکڑ شفیق خود ملزمہ کے وکیل بن گئے ہیں گزشتہ روز اعلیٰ حکام کے دباؤ اور خفیہ ایجنسیوں کے متحرک ہونے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کے باعث چیئرمین بورڈ نے کامرس کالج ڈیرہ کے پرنسپل محمدعمر کو اپنے خصوصی پیغام کے ہمراہ گرلز سکول بھیجا جنہوں نے انکوائری کے بہانے سکول کی پرنسپل ، معلمات پر دباؤ ڈالا ، ذرائع کے مطابق معلمات اورپرنسپل نے چیئرمین بورڈ کادباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ انکوائری نے شاہ جمال کے پرنسپل رفیق سے ملاقات کی اور کیس دبانے میں مدد کی درخواست بھی کی ، ذرائع کے مطابق متاثرہ طالبہ کاجہاں پررشتہ ہوا ہے ملزمہ رقیہ لغاری اور اسکا شوہر خضر بدھ وہاں پر پہنچ گئے اور چیئرمین ڈاکٹر شفیق کے تعلق کے توسط سے دباؤ ڈالا کہ وہ متاثرہ طالبہ کے خاندان پر دباؤ ڈالیں کہ وہ واقعہ سے انکار کردیں، جس کے بعد مبینہ طورپر طالبہ سے بیان بھی لکھوالیا گیا ہے ، پولیس تھانہ شاہ جمال کو ملزمہ کے خلاف متاثرہ طالبہ کے بھائی ریاض احمد کو درخواست پر جب پولیس تھانہ شاہ جمال خضر بدھ کو گرفتار کرنے پہنچی تو چیئرمین بورڈنے پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری سے روک دیا ۔مقامی جاگیر دار مہر خالد کے ڈیرے پرپہنچ گئے اور متاثرہ خاندان پر کیس بنانے کا دباؤ ڈالکر صلح لکھوالی اورپولیس کاروائی نہ ہونے دی ۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شفیق کیساتھ ان کے موبائل نمبر 03214030533پر موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آواز بدلنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں جعفر بات کررہاہوں ۔دریں اثنائگزشتہ روز الصبح رکن قومی اسمبلی جمشید دستی طالبات سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہ جمال سنٹر پہنچ گئے ، جہاں پر انہوں نے امتحان دینے والی بچیوں کوحوصلہ دیااور جانبداری برتنے پر چیئرمین بورڈ یرہ بورڈ کی سرزنش کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر نا م نہاد وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے معصوم طالبات کو جرائم پیشہ افسران تعلیم کے ہاتھوں تذلیل کراکر تعلیم کا بیڑہ غرق کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی میں صدائے احتجاج بلند کروں گا ۔مختیار مائی وومن آرگنائز یشن کی چیئرپرسن مختیاراں مائی نے فون پر بیان دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آج بروز منگل شاہ جمال گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں پہنچ کر بچوں سے اظہار یکجہتی کریں گی ۔