ممتاز قادری کے چہلم پر بدمزگی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث ہوئی، علامہ ابوالخیر زبیر
ملتان، لیہ(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کہ لیاقت باغ میں ممتاز حسین قادری شہید کے چہلم کے موقع پر انتظامیہ صحیح حکمت عملی قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی اگر عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کو برداشت کیا جاسکتا ہے اور ان کے ساتھ حکمت عملی طے کی جاسکتی ہے تو چہلم کے شرکاء کے ساتھ بھی طے کی جا سکتی تھی تاکہ کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو تی لیکن افسوس انتظامیہ اس میں ناکام رہی چہلم کے بے گناہ شرکاء پر بہیمانہ تشدد کر کے حالات کو خراب کردیا حکومت کو چاہئے کہ مزید حالات خراب نہ کرے اور مذاکرات کے ذریعہ اس مألہ کوحل کرنے کی کوشش کرے۔ جمعیت علماء پاکستان نے اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کل منگل 29مارچ کو لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔