بداخلاقی میں ناکامی پر بچی کو قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید ‘ ایک لاکھ جرمانے کی سزا

بداخلاقی میں ناکامی پر بچی کو قتل کرنیوالے مجرم کو عمر قید ‘ ایک لاکھ جرمانے ...

خانیوال (نمائندہ خصوصی ) چک نمبر42 دس آر کے رہائشی راشد ولد منیر نے 5 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

شور واویلہ کی وجہ سے ملزم نے پاس پڑی درانتی کے وار کرکے بچی کو قتل کردیا تھا ۔جس کا مقدمہ پولیس تھا نہ صدر خانیوال نے سرفراز ولد اللہ رکھا کی مدعیت میں درج لیا ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال رانا سہیل نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے راشد ولد منیر کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر