اوچشریف، غیرت کے نام پر دیور نے بھابی اور اسکے آشنا کو مار ڈالا
اوچ شریف (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی اور اس کے آشناکو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ آشنا کو بچانے کے لیے مقتولہ دیور سے دست وگریباں ہوتے ہوئے خود جان کی بازی ہار گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اوچ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
شریف کے نواحی موضع پتی کھیارہ کا رہائشی محمد عابد ولد گلاب خان بلوچ محنت مزدوری کرتا تھا جبکہ اس کا بھائی محمد خالد محنت مزدوری کے سلسلہ میں کراچی چلا گیا خالد کی عدم موجودگی میں موضع مکھن بیلہ کے رہائشی محمد عابد بلوچ نے اس کے گھر آنا جانا شروع کر دیا اور اس کی بیوی سے نا جائز
تعلقات استوار کر لیے جس کا خورشید بی بی کے دیور عابد کو بھی علم ہو گیا گذشتہ نصفشب کے قریب عابد بلوچ اپنی محبوبہ کے گھر جانے کے لیے شکار کے انتظار میں تھا جسکا خاتون کے دیور محمد عابد کو علم ہوا اور اس نے ہتھوڑا اُٹھا کر اس کو دبوچنے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر وار کرنے شروع کر دیے ۔ چیخ و پکار سنتے ہی خورشید بی بی بھی اپنے آشنا کو بچانے کیلئے اپنے دیور سے دست و گریباں ہونے لگی لیکن دیور عابد نے اس پر بھی وار کرنے شروع کر دیے جس کے نتیجے میں عابد بلوچ اور خورشید بی بی دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ اوچ شریف پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔واضع رہے کے مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی ۔