تحریک انصاف کی قیادت اورسیز پاکستانیوں کو نظرانداز کررہی ہے،میاں آفتاب

تحریک انصاف کی قیادت اورسیز پاکستانیوں کو نظرانداز کررہی ہے،میاں آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈ ی (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے کواڈینیٹر میاں آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور سیز پاکستانیوں کو نظر انداز کررہی ہے جس سے بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے ورکرز دلبرداشتہ ہورہے ہیں،عمران خان اس کا نوٹس لیتے ہوئے اور سیز ورکروں کی شکایات کا ازالہ کریں۔پاکستان کے نجی دورے پر آئے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے کواڈینیٹر میاں آفتاب احمد نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ککہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور سیز پاکستانیوں کو نظر انداز کررہی ہے جس سے بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے ورکرز دلبرداشتہ ہورہے ہیں۔سینئر قیادت اپنے گروپ کو ہر جگہ نوازنے کے چکر میں بیرون ملک پی ٹی آئی کو تباہ کررہے ہیں۔اس سینئر قیادت کی وجہ سے پارٹی کے اندر گروپ بندی پیدا ہورہی ہے۔پارٹی کی منتخب شدہ باڈی کو کام نہیں کرنے دیا جاتا۔میاں آفتاب نے پارٹی چیرمین عمران خان سے اپیل کی کہ پارٹی جو آج عروج کی بلندیوں پر ہے اس میں سب سے بڑا ہاتھ اورسیز پاکستانیوں کا ہے اس لئے اس معاملے میں خصوصی توجہ دیں اورسیز پاکستانیوں کے معاملات میں پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔