اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدالت نے ڈسچارج کردیا

اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدالت نے ڈسچارج کردیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملزم کو ڈسچارج کرتے ہوئے 5لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ عدالت ضرورت پڑنے پر دوبارہ طلب کرسکتی ہے اور حاضر ہو نا ہو گا، گزشتہ روز ملزم طارق نے یاسر حسین شاہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس کے خلاف درج کیا گیا اغواء برائے تاوان کا مقدمہ من گھڑت ہے استدعا ہے کہ ڈسچارج کیا جائے عدالت نے وکیل کے دلائل سننے اور درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزم کو ڈسچارج کر دیا اور 5لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا اور ملزم کو ہدایات دیں کہ عدالت ضروت پڑنے پر دوبارہ طلب کر سکتی ہے جس پر ملزم کو حاضر ہو نا لازمی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ باہتر ضلع اٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر