قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق صوبائی وزیر بلدیات راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کو موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان راجہ اخلاق وغیرہ کیس سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ اسی مقدمہ میں ملزمان اسد محمود وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے راجہ شعیب کو موت کے گھاٹ اتارنے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -