ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن میں ملوث 4 ایکسائز افسران کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن میں ملوث 4 ایکسائز افسران کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر 4 ایکسائز افسروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھا نہ اینٹی (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

کرپشن ملتان کے مطابق سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن بکس تیار کرنے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس فیس میں خردبرد اور کرپشن پر 15 ایکسائز افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے اے ای ٹی او ملتان ملک الطاف،انسپکٹروں محمد احسان خان ،اسلم نیا زی اور محمد جمیل کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے برآمد گی ہونا باقی ہے اس لئے ملزمو ں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیاجائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -