راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے22لیٹر کھلی شراب،01عددچھری اور آلات ریفلنگ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے محمد عادل سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زمرد دین سے 07لیٹر کھلی شراب، نصرت محمود سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے لیاقت حسین سے01عدد چھری، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے حیدر علی، فہد ارشد، عبدالمعیز اور حارث رضوان سے50پتنگیں اور چار ڈوریں برآمد کر لی جبکہ عدنان فاروق کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے 03سلنڈر معہ آلات ریفلنگ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔