غیر ملکی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

غیر ملکی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

  

راولپنڈ ی (جنرل رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کا اجلاس زیر صدار ت ڈویثرنل صدر راجہ عنایت الرحمن منعقد ہوا جس میں راجہ واجد عباسی شاہد ستی، ایاز خان پپو، ذیشان مہدی ملک قاسم ادریس، حسن شاہ،عاشق عباسی، ندیم اعوان عقیل عباسی، عمرا اصغر راجہ راشد ،شفیق جدون، مسرت ستی، الطاف خان گلگتی، چوہدری منیر سرور خان، شفقت عباسی بھی موجود تھے اجلاس کے شرکاء نے لاہورمیں گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے سانحے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا گیا،دھماکے میں شہید ہونے والے مرد،خواتین اور بچوں پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے راجہ عنایت الرحمن،ایاز خان پپو اودیگر نے کہا کہ غیر ملکی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ایسی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے درندے انسان نہیں درندے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو تحفظ فراہم نے میں بری ناکام ہو چکی ہے۔یہ صرف سیاسی مخالفین کے لئے استعمال ہو رہی ہے حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کو عبرت ناک سزا دے۔ اور سہولت کاروں کا قلع قمع کرے۔ انہوں نے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -