پارٹنر سکولوں کو مفت نصابی کتب کی فراہمی آج سے شروع

پارٹنر سکولوں کو مفت نصابی کتب کی فراہمی آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، ڈیرہ غازیخان ( سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ)ملتان تحصیل میں آج 29مارچ تا 2اپریل 336پارٹنر سکولوں میں 4لاکھ 40ہزار نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی‘تعلیمی سال 2016-17کے دوران پارٹنر سکولوں میں مجموعی طور پر 71لاکھ نصابی کتب مفت مہیا کی جائیں گی‘اس کے لئے صوبے (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
کے 58مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2016-17کے لیے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے ڈیرہ غازیخان میں تحصیل کی سطح پر پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیرہ غا زی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں کے 337پارٹنر سکولوں کو 29مارچ تا یکم اپریل کے درمیان 3لاکھ 54ہزار سے زائد نصابی کتب مہیا کی جائیں گی۔تعلیمی سال 2016-17کے دوران پارٹنر سکولوں میں طالب علموں کو مجموعی طور پر71لاکھ نصابی کتب مفت مہیا کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں 58مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کی ماہانہ فیس کی علاوہ نصابی کتب بھی مفت مہیا کر تی ہے۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول پارٹنر ز کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب پولیس اور ایک سیلولر کمپنی کے اشتراک سے تعلیمی اداروں میں سنگل کلک ایمر جنسی الرٹ سسٹم کے اجراء کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔اس حوالے سے سنگل کلک ایمر جنسی الرٹ سسٹم کی سہولت سے استفادہ کے لیے ضروری معلومات اور رجسٹریشن فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔