راولپنڈی،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث9ملزمان گرفتار

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلا ت مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے نورانی محلہ کے علاقہ میں سودے بازی میں مصروف 07ملزمان نعمت علی، آصف علی،عمردین، مسماۃ نائلہ اور سمیرا وغیرہ جبکہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے بند کھنہ روڈ کے علاقہ میں سودے بازی میں مصروف عمران ملک اور سمیرا عرف کنول کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر