راولپنڈی پولیس کا پولیس افسران کی تربیت کیلئے لائن نمبر1میں ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی پولیس کا پولیس افسران کی تربیت کیلئے لائن نمبر1میں ورکشاپ کا انعقاد

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا پولیس افسران کی تربیت کیلئے پولیس لائن نمبر1میں ورکشاپ کا انعقادکیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پولیس لائن نمبر1میں پولیس افسران کی تربیت کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی اعظم سرویہ صاحب سیشن جج اینٹی کرپشن سرگودھا، ماریہ محمود SSPانوسٹی گیشن راولپنڈی ، ساجد احمد چیمہ اور سنجوگ NGOکی طرف سے نبیلہ فیروز نے شرکت کی ۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی اعظم سرویہ سیشن جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے پولیس افسران کو قانون شہادت اور جووینائل جسٹس سسٹم آرڈیننس 2000 ؁ء پر تفصیلاً لیکچر دیا ۔ ماریہ محمودSSPانوسٹی گیشن راولپنڈی نے ورکشاپ میں خواتین کے حقوق اور تفتیش کے متعلق پولیس افسران کو لیکچر دیا جبکہ ساجد احمد چیمہ نے بچوں کے حقوق پر لیکچر دیا ۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -