اخبار فروش یونین لیاقت پور کے صدر بشیر احمد کے کزن مشتاق احمد ٹریفک حادثہ میں چل بسے ‘ نمازجنازہ ادا

اخبار فروش یونین لیاقت پور کے صدر بشیر احمد کے کزن مشتاق احمد ٹریفک حادثہ میں ...

لیاقت پور(نامہ نگار) اخبار فروش یونین لیاقت پور کے صدر بشیر احمد چوہدری کے کزن چوہدری مشتاق احمد ایکسیڈنٹ میں چل بسے،(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہے،مرحوم کی نماز جناہ جندو پیر کمال میں ادا کی گئی،جس میں اراکین پریس کلب صدر مہر عبد الوحید سیال،جنرل سیکریٹری میاں شاہد جاوید،شفقت محمود چوہدری،چیئر مین حاجی محمد طارق علوی ،ممتاز حسین بلوچ جوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ اخبار فروش یونین کے تمام عہدیداران و اراکین کے اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ اس میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مرحوم کی بہن کی شادی تھی جس کی گزشتہ روز بارات آنی تھی،لیکن بارات والے دن مرحوم کا جنازہ اٹھایا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر