رجسٹرار ز کو مختار عام سے کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت

رجسٹرار ز کو مختار عام سے کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی کے بجائے سپریم کورٹ کے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چیف انسپکٹر آف اسٹیمپس بورڈ آف ریونیو پنجاب اور صوبہ بھر کے تمام رجسٹرارزکو ہر(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

مختار عام پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی )وصول کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کے 20 جنوری 2012 ء کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے فاضل عدالت نے سب رجسٹرار سٹی ملتان کو بھی درخواست گذار سے ٹیکس طلب کئے بغیر مختارعام جاری کرنے کا حکم دیا فاضل عدالت نے یہ حکم ملتان کے خواجہ تنویر مختار کی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گذار نے مختارعام رجسٹرڈ کرانے کے لئے جمع کرایا تو اس کو پہلے سی وی ٹی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ رجسٹرڈ ہونے سے پہلے ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا ہے جس پر عدالت سے رجوع کرنے پر ٹیکس کی پہلے وصولی غیر قانونی قرار دی گئی اورسپریم کورٹ نے بھی ہدایات جاری کیں اور کیس ابھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن درخواست گذار کو مختارنامہ جاری نہیں کیاجارہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر