بھٹہ مزدوروں کا مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

بھٹہ مزدوروں کا مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاجی ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مقرہ اجرت نہ ملنے پر بھٹہ مزدوروں کا ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور اپنے مطالبات کے حق میں ڈی او لیبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، احتجاج کی قیادت پا کستان بھٹہ مزدور (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

یونین پنجاب کے نا ئب صدر محمد شبیر نے کی اور احتجاج میں بھٹہ مزدوروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، اس موقعہ پر محمد شبیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کی نو ماہ گزرنے کے با و جو د تاحال مقررہ اجرت فی ہزار 962روپے مزدوری نہ مل سکی اور ڈی او لیبر کا شف عز یز بھٹہ ما لکان سے مبینہ سا ز با ز ہو چکے ہیں کا شف عز یز بھٹہ ما لکا ن کی سرپرستی کرتے ہیں اب تک درجنوں درخواستیں دے چکے ہیں مگر ڈی او لیبر ٹس سے مس نہ ہوا بھٹہ مزدوروں کے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے اور ضلع بھر میں فی ہزار550روپے مزدوری دی جا تی ہے اور بھٹہ ما لکان اس میں فی200روپے کٹوتی کی جاتی ہیں پیشگی کی آڑ میں بھٹہ مزدوروں کوکھلے عام فروخت کیا جا تا ہے چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے۔ مظاہرین نے ہا تھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فی الفور نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر