اٹک،جوتا واپس کرنیکا تنازع،ہاتھا پائی،مینا بازار بند

اٹک،جوتا واپس کرنیکا تنازع،ہاتھا پائی،مینا بازار بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک (نمائندہ پاکستان)جوتا واپس کرنے کا تنازع ،مینا بازار بند ،اٹک مینا بازار جوتا مارکیٹ سٹائلو شوز پر عورتوں کی جوتے واپس کرنے کے لئے دکاندار سے تلخ کلامی اس وقت شدت اختیار کر گئی کہ جب دکاندار نے موقف اختیار کیا کہ یہ جوتا اس کی دکان سے نہیں خرید کیا گیا لیکن عورتی اس بات پر بضد تھیں کہ جوتا آپ کی دکان سے یہ خرید ا گیا ہے اس اثناء میں عورتوں نے اپنے مردوں کوموبائل کے ذریعے آگاہ کر دیا مردوں کے پہنچنے پر دکان دار اور گاہک عورتوں کے مردوں میں تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی جو کہ بڑھتی ہوئی پولیس تک پہنچ گئی پولیس فریقین کو ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی لے گئی جس وجہ سے مینا بازار کے تمام دکانداروں نے اپنے دکاندار بھائی کا ساتھ دیتے ہوئے احتجا جاً دکانیں بند کر دیں ،لیکن ماڈل پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حفیظ احمد اولکھ اور ایس ایچ او سٹی ملک ارشد نے نہایت دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریقین میں صلح کروا دی جس کے بعد مینا بازار کے تمام دکانداروں نے اپنی دکانیں کھول دیں۔