آج ضلع بھرمیں ڈینگی آگاہی بارے ڈے منایا جائیگا،کنزیٰ مرتضیٰ

آج ضلع بھرمیں ڈینگی آگاہی بارے ڈے منایا جائیگا،کنزیٰ مرتضیٰ

کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان )29مارچ آج بروز منگل ضلع اٹک میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد عوام میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں ،ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈی سی او اٹک کنزیٰ مرتضیٰ نے کیا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلع بھر کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایا ت جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اس دن عوامی آگاہی کے لئے سیمینار اور واک منعقد کریں ،مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو اس کا حصہ بنائیں، ضلع بھر میں پوسٹرز اور بینرز لگائے جائیں اور یہ بینرز نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں کہ عوام زیادہ سے زیادہ ڈینگی بخار اور اس کے تدارک سے متعلق آگاہ ہو سکے، ملک بھر میں خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے عوام الناس کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک رکھیں ،اس ضمن میں سول سوسائٹی،این جی اوز اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد کو بھی متحرک کیا گیا ہے کہ وہ اس اہم فریضہ میں اپنا کردار ادا کریں،عوامی آگاہی کی یہ مہم مسلسل جاری رہے گی اور ڈینگی ختم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات بھی جاری رہیں گے،اس سلسلے میں عوام کیجانب سے بھرپور تعون کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر