دہشت گرد اس قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،شہزاداقبال

دہشت گرد اس قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،شہزاداقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلرسیداں ( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل او پی ایف شہزاداقبال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد اس قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم پاک فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ، ہمت اور جذبے سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے ، دشمنان ملک ودین جنہیں بچوں کی معصومیت کا احساس نہیں کے خلاف قوم ہر امتحان کے لیے تیار ہے ، سانحہ لاہور میں معصوم جانوں کے ضیاع پر پوری قوم دکھی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز او پی ایف پبلک سکول کلر سیداں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔سکول کی پرنسپل محترمہ تبسم ناز اور والدین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔مہمان خصوصی نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی ایف کے تعلیمی ادارے ملک بھی میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجحی اوور سیز پاکستانی ہیں ۔ بچے اس قوم کا فخر اور مستقبل ہیں اور او پی ایف ان کے معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایف طاہر مرزا ، محمد منیب، پرنسپل او پی ایف گرلز کالج راولپنڈی میمونہ، ممبران میونسپل کمیٹی کلرسیداں عابدزہدی ، سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ، سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف نے بھی خطاب کیا۔اس دوران سکول کے بچوں نے مزاحیہ خاکے اور ملی نغمیں پیش کئے۔ادارہ کی پرنسپل محترمہ تبسم ناز نے خطبہ استقبالیہ میں کارکردگی رپورٹ پیش کی۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی او پی ایف شہزاد اقبال چوہدری اور پرنسپل تبسم ناز نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔