راولپنڈی کینٹ بورڈ شعبہ واٹر سپلائی کی کاروائی، پانے کے دو سو کنکشن منقطع

راولپنڈی کینٹ بورڈ شعبہ واٹر سپلائی کی کاروائی، پانے کے دو سو کنکشن منقطع

  

راولپنڈ ی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ واٹر سپلائی کی غیر قانونی اور بلوں کی عدم ادائیگی پر کاروائی ، دو سو کنکشن منقطع۔راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں پشاور روڈ ،ماربل فیکٹری ،ٹینچ بھاٹہ،ڈھوک سیداں،مصریال روڈ اور چکری روڈ پربلوں کی عدم ادائیگی اور پانی کے غیر قانونی کنیکشنزکے خلاف شعبہ واٹر سپلائی کے عملہ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ۲۰۰ کنیکشنز کاٹ دیئے ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق منقطع کےئے جانے والے کنیکشنزاب صرف بل جمع کروانے کے بعد ہی بحال ہونگے ،غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے پانی کنیکشنز مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایات جا ری کیں کہ وہ فوری طور پر اپنے کنیکشنز ریگولرائز کروائیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گیابھا ری جر ما نہ جرمانہ عائد کیا جائے گا،اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ کی ہدا یت پر کینٹ کے علا قوں میں مو جو د نا لوں اور پلیو ں کی صفا ئی مہم تیزی سے جا ری ہے شعبہ سینیٹیشن کا عملہ اس کا م میں بھر پو ر طریقہ سے اپنے فرا ئض انجا م دے رہا ہے اس وقت کا لا نا لہ (ریڈیو پاکستان پلی) پشاور روڈ کے اندر مو جود پلیا ں اور سرنگو ں کی صفا ئی کا عمل جا ری ہے جس کیلئے ناصرف ا فرا دی قوت بلکہ جدید مشینری سے بھی کا م لیا جا رہا ہے درج با لا نا لہ عر صہ دراز سے صفا ئی سے محروم تھا مو ن سون کی آمد سے قبل اس نا لہ کی صفا ئی ضروری تھی نا لہ صفا ئی مہم کی نگرا نی ایڈیشنل کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر را نا رمیض شفقت اور چیف سینٹری انسپکٹر وا رث بھٹی کررہے ہیں اس ضمن میں کینٹ کی عوا م نے کینٹ انتظا میہ کی اس کا وش کو خو ب سراہا اور کہا کہ مو ن سون کے پیش نظر یہ ایک خو ش آئیند قدم ہے تر جما ن کینٹ بورڈ نے مزید بتا یا کہ عوا می سہو لت کے پیش نظر ٹیکس بلنگ کے نظا م کو کمپیو ٹرائیز کےئے جا نے کیلئے انتظا ما ت مکمل کر لےئے گئے ہیں اور امید وا ثق ہے کہ آئیندہ سا ل بل کمپیو ٹرا ئیز بھجوا ئے جا ئیں گے جن میں غلطیا ں کم سے کم اور حسا با ت احسن طریقہ سے انجام پا ئیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -