چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان پولیس افسران کے دوست نکلے

چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان پولیس افسران کے دوست نکلے

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان پولیس افسران کے دوست نکلے ہیں ۔ سیاسی جماعت کے گرفتار عہدیدار نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ زمین ریلوے کی ہو یا کسی اور سرکاری ادارے کی سب نے مل کر ہاتھ دھوئے ہیں ۔دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے عہدیدار سعید بھرم نے تفتیش میں پولیس افسران کو بھی بے نقاب کر دیا ہے ۔ سعید بھرم کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے بھی سرکاری زمین پر قبضہ کرانے میں ملزمان کی مدد کی ہے ۔ پولیس افسران چائنہ کٹنگ میں ملزم کو سہولت فراہم کرتے تھے۔ سعید بھرم سرکاری زمینوں پر چائنہ کٹنگ میں ملوث ہے۔ ملزم بلڈرز کے ساتھ مل کر ریلوے کی زمینوں پر بھی قبضہ کرتا تھا۔ سعید بھرم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر اس کے قریبی ساتھی فیضان کو حراست میں لیا ہے جبکہ پولیس افسران کے گھر پر چھاپے کے دوران کسی قسم کی کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر