دشمن قوتیں ملک کی سا لمیت سے کھیل رہی ہیں،ثمر علی خان

دشمن قوتیں ملک کی سا لمیت سے کھیل رہی ہیں،ثمر علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے گزشتہ روز لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے70سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع اور 300سے زائد زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سا لمیت سے کھیل رہی ہیں ۔دہشت گرد پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہوں ان کا پیچھا کیا جائے ۔ لاہور خودکش حملہ ایک قومی سانحہ ہے۔ جس سے آج ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ خواتین اور بچوں پر اس طرح وحشیانہ حملہ درندگی کی انتہا ہے ۔یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس نرسری میں سانحہ لاہور کے حوالے سے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر تعزیتی اجلاس سے تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، تحریک انصاف کے رہنما وں سردار عزیز ، امجد اللہ خان، امجد آصف جاہ اور بلدیاتی منتخب نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ثمر علی خان نے مزید کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے جس طرح معصوم اور نہتے عوام پر بزدلانہ وار کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس قسم کے دہشت گرد مسلمان کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتیں سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سانحہ لاہور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ثمر علی خان نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔