سندھ میں شب و روز محنت کے بعد امن قائم کیا ،غلام حیدر جمالی

سندھ میں شب و روز محنت کے بعد امن قائم کیا ،غلام حیدر جمالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئیکون فاْؤنڈیشن، دی آئیکون پی آر اینڈ کمینیوکیشن اور اسٹنڈرڈ گزٹ انٹرنیشنل کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میںیومِ پاکستان کی اہم دن کے موقع پر ملک کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مکتبہ فکر کے بہترین کارکردگی کے حامل شخصٰیات کو" میری شناخت پاکستان" ایوارڈ تقسیم کیئے گئے۔ ایوارڈ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف اور ملک کے قومی ترانے سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی سندھ) غلام حیدر جمالی نے کہا کہ ماضی میں سندھ خصوصاََ کراچی میں امن و امان کے مسائل تھے، کراچی آپریشن میں رینجرز کے ڈی جی رضوان اختر اور سندھ پولیس کی باہمی کوششوں سے جرائم پر کنٹرول کیا گیا،میری بطور سندھ پولیس سربراھ تعیناتی سے قبل کراچی میں روزانہ آٹھ سے دس افراد قتل ہوتے تھے ، اب یہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔ سندھ پولیس کے سربراہ کی حیثیت میں اقدامات لے کر کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی فضا قائم کی۔ ان تمام کوششوں میں پاک فوج ، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے ملک کی بہتری کے لیئے کوششیں کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ملک کی بقا کیلئے ہم جان کے نذرانے بھی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئیکون ایوارڈ دینے سے سول سوسائٹی میں بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ سینٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ ملک کے آئیکون کو ایوارڈدینے سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں، جس سے مستقبل مین دیگر آئیکوں جنم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے جمہوریت کو پروان چڑہانا ہوگا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عبدالقیوم سومرونے کہا کہ ہم سب کو ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، امریکی سینیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میری تقریر کے بعد میرے سینے پر لگے پاکستان کے پرچم کوامریکی سینیٹر نے سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیلئے پاکستانی ہونا ہی کافی ہے، اکثریت اور اقلیت پر یقین نہین رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جمع کے خطبے کے لئے ایکے ہی خطبہ کرنے سمیت اقلیت کے حقوق پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیکون کو ایواڈ دینے سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے۔ لاڑکانہ کے کمشنر اکبر لغاری نے کہا کہ ہم کو پاکستان کی بقا ، ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنی ذمہ داریاں اد کرنے اپنا حق ادا کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ یہاں کام کرنے والوں کی کمی ہے، اس کو پورا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے منی اسکرین آرٹ کے میدان میں بہتر کام کیا ہے، اب زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی میں بھی یقیناََبہتر اور بد کردارکے حامل افراد موجود ہیں، بہتر کردار کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی کرنے سے بہتر افراد کے تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ہم ٹی وی نیٹ ورک کی چیئرپرسن سلطانہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیئے آن اور شان ہے اس کے لیئے کوششیں کرنے والوں کو ایوارڈ دینے سے خوشی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا کہ ایوارڈ ہماری میراث نہیں ہیں لیکن یہ اعزازات ہوتے ہیں، ہم اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی ترقی کے لیئے کام کرنا ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے رہنما عتیق میر نے کہا کہ ہم تھیلیسیمیا بیماری کے لئے کام کررہے ہیں لیکن ہم سوسائٹی سے مایوس ہیں، تھیلیسیما کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی کو تعاون کرناچاہیئے۔ نامور ٹی وی ہوسٹ شائستہ واحدی نے کہا کہ پاکستان ڈے کے موقع پر آئیکون ایوارڈ ملنا اعزاز ہے۔ فلم اسٹار زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو شاندار خراج پیش کرتی ہے۔ نامور ٹی وی پروڈیوسر گلزار فاطمہ نے کہا کہ سچائی سے ملک کی خدمت کرنے کا صلہ ایوارڈ کی صورت میں ملتا ہے۔ ٹی وی ہوسٹ نازیہ ملک نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہمارا وجود ہے، اس لیئے پاکستان کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایشیا کی سپر ماڈل گوہر بٹ نے کہا کہ دنیا بھر مین فن کا مظاہرہ کیا ہے ، پاکستان سے عزت اور شہرت ملی ہے۔ پروگرام کی آرگنائیزر عظمیٰ صابر نے کہا کہ یوم پاکستتان کے موقع پر " میری پہچان پاکستان " کے موضوع کے تحت ایوارڈ پروگرام منعقد کرکے ملک سے پیار کرنے کاحق ادا کررہے ہیں، ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا کہ ہم نے اپنے ملک کے لیئے کون سے حق ادا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی شناخت کے لیئے منعقد ہونے والے ایوارڈ پروگرام کی آرگنائیز کرنے کے سلسلے میں کئی اداروں نے مایوس کیا ، لیکن ہم نے اپنا کام جاری رکھا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے ہیروز کو تلاش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ دنیا بھر میں اپنے ہیروز کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے لیکن ہمارے یہاں ہیروز کی قدر نہیں کی جاتی، جس سے قومی کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔ پی ایس کیو سی کے میڈیا مشیر رحمت اللہ میمن نے کہا کہ قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ہم ملک کے کونے کونے میں پہنچ کر ملک کی شناخت سے آگاہی دیں گے۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی کی رکن سورٹھ ٹھیبو نے کہا کہ رنگ و نسل اور بغیر کسی تمیز سے بالا تر ہوکر ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر اکبر حیدر سومرو، عبدالقادر منگی، عاشق حسین بوزدار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سندھ کے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ، سینٹر کریم خواجہ، ھم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی، فلم اسٹار زیبا بختیار، ٹی وی کی ہوسٹ شائستہ واحدی، نازیہ ملک، نصرت حارث، پی ٹی وی کے سابق جنرل منیجر منظور قریشی، کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری، اداکار ہمایوں سعید، ساجد حسن، ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی سربراہ یاسمین لاری، اسٹار لنگ پی آر میڈیا کی سربراہ شہناز رمزی، پروڈیوسر اسداللہ بھٹی، ماڈل گوہر بٹ، ٹی وی ہوسٹ یاسمین مرزا، اداکار اسلم شیخ، عظمیٰ صابر، رحمت اﷲ میمن، کراچی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر سعیدہ بانو، عزیز لطیف، نیو پورٹ انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ہما بخاری، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ آئل ملز کے دادا امین ، حفیظ اقبال گھی انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو عاطف اکرم، عتیق الرحمان کنٹینینٹل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے حسن علی خان، ماس ہیومن ریسورسز کے چیف ایگزیکٹو مریم چوہدری سمیت دیگر شخصیات کو آئیکون نیشن ایوارڈ دیئے گئے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر خیر محمد جونو ، آصف شیخ، پی ٹی وی کے پروڈیوسر اشفاق منگی، سید امجد شاہ، ریڈیو کے پروڈیوسر طاہرہ بھٹی، صحافی مصطفی ملاح، مظفر حسعن، عامر میمن، نعت خواں سیدہ الماس اختر، ٹی وی کی اینکر پرسن سمرین سمی تنیو، روٹری انٹر نیشنل کلفٹن کلب کے صدر ڈاکٹر منظر عالم، منیر احمد گھانگھرو، ڈاکٹر ہیرا لال، سمیرہ انور، سماجی رہنما محمد حمید، محمد میمن، ٹی وی پروڈیوسر بشارت مصطفی میمن، شفیق الرحمان، سماجی رہنما اور ایچ بع این میڈیا گروپ سعودی عرب کی ڈائریکٹر نائلہ شاہد، سماجی رہنما ہانیہ میمن، قرئت العین، ارشد اعوان، ٹی وی اینکر حنیف ساغر بگھیو، ٹی وی ہوسٹ رخسانہ میمن، صھافی شبیر لاشاری، کاشف بہیلم، ڈاکٹرضیاي ، میڈیا خواتین کلب کی صدر حمیرا موٹالا، آرٹ کمپنی ضیاء سیفی، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، شازیہ صادق، خلیل ، نامور گلوکارہ سارہ حسن، ٹی وی پروڈیوسر عامر میمن، مظفر حسین، نجف علی شاہ، ٹی وی پروڈیوسر عرفان حیدر، مصطفی چنا، جی ایم خاصخیلی، سلیم صدیقی، ٹی وی ہوسٹ عظمیٰ علی خان، ٹی وی ہوسٹ یاسمین لاری، امجد شاہ، وقار چنہ پروڈیوسر ہم ٹی وی، لطیف حسین، ویسٹرن آئل ملز کے محمد خلیل، سی ای او فلم ضیاء ٹی وی کے سکندر شاہ، لائنز کلب کی صدر قرۃ زیدی، اداکار سکندر سولنگی، اداکار عبدالسمیع، سماجی رہنما کرن آفتاب، فنکارری ابڑو،رینا خان، سارہ حسن، عرفان قریشی، سماجی رہنما رضوان ملک، منظور بالاکوٹی، شہباز رحمان، شاعرہ سبیلا انعام صدیقی، مرید بلوچ، قاضی اعجاز، نظام کھیڑو، اکبر سنجوانی اور اکبر میمن سمیت دیگر کو ایوارڈ سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔