ٹی وی آرٹسٹ اسلام شاہ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

ٹی وی آرٹسٹ اسلام شاہ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی وی اور اسٹیج کے مشہورفنکار اسلام شاہ روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے، پاؤں تین جگہ سے فریکچر جبکہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی چوٹیں آئی ہیں۔ گزشتہ روز معروف آرٹسٹوں سلیم آفریدی، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، وسیم قریشی، سلیم البیلا، محمدسلیمان، عمرحنیف، شمع نسیم،ثمینہ جاوید، عزمی بخاری، اسلم پیااوردیگر فنکاروں نے ان کی عیادت اور جلد صحتیابی کی دعاکی،جبکہ انہوں نے تمام فنکاروں اور عزیزواقارب سے بھی درخواست کی ہے کہ اسلام شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کریں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر