سابق چیئرمین معین آفتاب سمیت64ملزمان پر فرد جرم عائد

سابق چیئرمین معین آفتاب سمیت64ملزمان پر فرد جرم عائد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین معین آفتاب سمیت64ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب اور 64 دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔نیب عدالت کراچی کی جج منور سلطانہ کے روبرو اسٹیل مل میں کرپشن سے متعلق سابق چیئرمین معین آفتاب اور دیگر ملزمان کے خلاف دو ریفرنسز زیر سماعت تھے.عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جس پر اکثریت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم چار خواتین ملزمان ثنا عبید،فاطمہ ظفر،شاہین ظفر اور زبیدہ بیگم نے جرم قبول کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -