مولانا فضل الرحمن آج دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرینگے

مولانا فضل الرحمن آج دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے قائدمولانا فضل الرحمن آج منزل گاہ گراؤنڈ میں دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرینگے جے یو آئی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اس سلسلے میں جے یو آئی ضلع سکھر کے ترجمان قاری لیاقت مغل کے مطابق جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمن آج سکھر کے منزل گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کرینگے کانفرنس میں سندھ بھر سے جے یو آئی کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے کانفرنس کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں منزل گاہ گراؤنڈ کو پارٹی پرچموں 249 خیر مقدمی بینرر سے سجایا گیا ہے کانفرنس کی سیکورٹی کے فرائض جے یو آئی کے کارکن انجام دیں گے جن کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہونگے ۔کانفرنس سے جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی خطاب فرمائینگے۔