کراچی ، سفاری پارک عوام کیلئے بند کردیا گیا

کراچی ، سفاری پارک عوام کیلئے بند کردیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) سکیورٹی خدشمات کے باعث کراچی کا سفاری پارک عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود دھماکے کے بعد ملک بھر میں پارک بند کردیئے گئے ہیں ۔کراچی کا سفارک پارک بھی عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔سفاری پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح پارک کھلا تھا مگر پولیس نے آکر پھر بند کرادیا ۔پولیس حکام نے گزشتہ روز ہی پارک بند کرنے کی ہدایت کردی تھی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر