سانحہ لاہو ،حکمران آہنی قلعوں سے باہر نکلیں ،جاوید اقبال گل

سانحہ لاہو ،حکمران آہنی قلعوں سے باہر نکلیں ،جاوید اقبال گل

اسپین (نمائندہ خصوصی)برائٹ فیوچر سوسائٹی یورپ کے چیئرمین جاوید اقبال گل اور سابق امیدوار برائے کتلان پارلیمنٹ سپین حافظ عبدالرزاق صادق نے لاہور دھماکے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکے میں 69 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہونے پر اس درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان راہنماوں نے کہا کہ 300 افراد سے زائد زخمی ہیں ان زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے. جبکہ کے ہلاک افراد میں اکثریت بچوں کی ہے. دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ذاتی پروٹوکول کے لیے تو محفوظ قلعہ میں بیٹھے ہوئے ہیں. اور پولیس بھی صرف حکمرانوں کو ہی تحفظ دے رہی ہے جبکہ عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں دے دیا ہے. اور آئے روز دھماکوں سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔سب رہنماؤں نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی شہدا کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور دہشت گردوں کو نست و نبوت کر دے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر