واپڈا ٹاؤن سکینڈل ایڈمن افسر وعدہ معاف گواہ، سابق ارکان منیجمنٹ کمیٹی 30اپریک کو نیب طلب
ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان میں واپڈا ٹاؤن سوسائٹی کے حوالے سے جاری اربوں روپے مالیت کے سکینڈل کی تحقیقات میں پینڈواباکس کھل گیا، انکوائری افسر نے سابق مینجمنٹ کمیٹی کے 15اراکین کو نوٹس جاری کر کے 30اپریل کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ ایڈمن آفیسر نے معافی کی یقین دہانی پر نیب کیلئے سہولت کار بننے کا وعدہ بھی کر لیا اور سوسائٹی کے تمام ریکارڈ تک رسائی فراہم کر دی۔ ایڈمن افیسر نعیم ارشد نے نیب ملتان میں رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ پراپرٹی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ڈیلر اور مڈل مین کا کردار ادا کرنے والوں کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں۔ نیب نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو کا ابتدائی بیان بھی قلم بند کر لیا۔ جبکہ شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت 1درجن سے زائد افسران اور اہلکاروں کے کردار کا تعین کرنے کیلئے دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ نیب کے انکوائری آفیسر کے احکامات کی روشنی میں ایڈمن آفیسر نعیم ارشد نے سابق مینجمنٹ کمپنی کے اراکین کو نوٹس وصول کروا دیئے۔ ان میں راؤ ضیاء الرحمن، خواجہ حبیب، عارف وینس، چوہدری خالد کاشف ممتاز، رضا الکبیر، پروفیسر سلیم، مقبول گجر سمیت 15افراد شامل ہیں۔ اراکین کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایات دی گئی۔ مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کیلئے سوالنامہ بھی مرتب کر لیا گیا۔ دریں اثناء واپڈا ٹاؤن سو سائٹی کے ایڈمن آفیسر نعیم ارشد نے معافی کی۔ شرط پر نیب سے تعاون شروع کر دیا۔ انکوائری آفیسر کے احکامات پر نعیم ارشد نے سوسائٹی کے رجسٹرڈ اور نان رجسڑڈ پراپرٹی ڈیلرز کی مکمل تفصیلات نیب حکام کے حوالے کر دیں۔ جبکہ پراپرٹی ڈیلرز کو جاری فائلوں کی مکمل تفصیلات بھی انکوائری آفیسر کو جمع کرا دیں۔ جس کیوجہ سے اب اس سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔ معلوم ہوا ہے گذشتہ جمعتہ المبارک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو نے بھی انکوائری آفیسر کو اپنے ابتدائی بیانات قلم بند کرائے۔ چھبتے سوالات کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے انکوائری آفیسر کے سامنے ناگواری کا اظہار کیا۔ لیکن ان پر واضح کر دیا گیا کہ ان کو ہر صورت سوالات کا جوابات دینا پڑے گا۔ غیر قانونی کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران واپڈا ٹاؤن ملتان کے خلاف ایم ڈی اے نے ایکشن کیوں نہیں کیا۔ نیب کے انکوائری آفیسر نے اب کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت جلد مذکورہ محکمہ کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں انکوائری آفیسر کے سامنے بیانات قلم بند کرانے کیلئے حاضر ہوں گے۔