دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں: گورنر ارکان اسمبلی

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں: گورنر ارکان ...

ملتان ‘ خانیوال ‘کبیروالا ‘صادق آباد ‘ میاں چنوں‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ہارون آباد ‘ منڈی یزمان ‘ ہیڈ راجکاں ‘ رحیم یار خان ‘ خان پور ‘ حاصل پور ‘کروڑ لعل عیسن ‘ باگڑ سرگانہ ( سٹاف رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سمیت جنوبی پنجاب کے سیاسی رہنماؤں ‘ عوامی ‘ سماجی حلقوں اور تمام مکتبہ فکر کے افراد نے سانحہ لاہور کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سانحہ لاہور انتہائی المناک واقعہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے ‘جاں بحق افراد کے لواحقین (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ‘ دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ‘ پوری پاکستانی قوم متحد ہے ‘ ہم اپنے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور ان کاخاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونیوالوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک شوکت حیات بوسن ‘رانا محمود الحسن ‘ محمد علی کھوکھر ‘ شہزاد مقبول بھٹہ ‘ رانا طاہرشبیر ‘ شیخ محمد طارق رشید کے علاوہ رانا شاہد الحسن ‘رانا سہیل احمد نون ‘ نواب ندیم الدین اور نفیس احمد انصاری نے شرکت کی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت ملک کوجو صورتحال در پیش ہے ہمیں تمام مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے دشمنوں پرنظر رکھنا ہوگی کیونکہ دہشتگرد ملکی سلامتی کے درپے ہیں اور وہ ہمیں خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں ۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تدارک حکومت کی ترجیح نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات میٹرو پراجیکٹ اور اورنج لائن ٹرین ہیں، حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ، بارہا کہہ چکے ہیں کہ حکومت نے اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا ہوتا تو معصوم جانیں ضائع نہ ہوتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما عابدہ حسین بخاری کے زیر اہتمام پی ٹی آئی خواتین سیکٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب خیں قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ڈاکٹر خالد کھوکھر، سلمان علی قریشی، چوہدری خالد جاوید وڑائچ و دیگر شخصیات موجود تھیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں وحشی دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاجس پر پوری قوم کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔بیرونی آقاؤں کی ایما پردہشت گردی کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔دہشت گرد اسلام اور پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کا سر پرست انڈیا ہے۔جو تکفیری دہشت گردوں کوپاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارمسؤل جماعت الدعوۃ ضلع ملتان میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،عبدالرحمان سیاف، محمد ارشدو دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر) عابدمحمودکھگہ نے لاہور میں دہشتگرد ی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہو ئے شدید احتجاج کیا اورکہاکہ پنجاب حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے لاہور شہر کے سب سے بڑے تفریحی پار ک میں سکیورٹی کے موثر نظام نہ کرنا پنجاب حکومت کی نااہلی ہے ۔ کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق لاہور میں بم دھماکہ وحشیانہ عمل ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔دہشت گردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا ہے ۔پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دے ۔ان خیالات کا اظہار کبیروالا کی سیاسی ،سماجی شخصیات نے سانحہ لاہور پر اپنے ردعمل اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیاہے اور موسم بہار میں مسکراتے پھولوں کو خون سے نہلادیا ہے ۔اس سانحہ پر ہمارے دل دکھی ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مضبوط ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی بزدلانہ عمل ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔دہشت گردی کے خلاف حکومت مسلسل حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم اتحاد و وحدت کے ساتھ دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملادے گی ۔ سانحہ لاہور نے ہمیارے قلب و جاں کوزخمی کردیا ہے جس قدر اس سانحہ پر گریہ کیا جائے کم ہے ۔نومنتخب کونسلر اطہر خان بھٹہ ،مزمل چدھڑر،مظہر عباس ڈھڈی، غلام شبیر آرائیں اور شمیم حیدر خان بھٹہ نے کہا کہ پوری قوم اس سانحہ میں حکومت اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرکے بربریت کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ہماری آنکھیں اشکبار ہیں ۔نومنتخب کونسلرز ملک محمد ظریف، راؤ سلطان احمد خان،مہر عبد الرزاق جوتہ، سمیع اللہ بیگ، طاہر شفیق ، صداقت انصاری اور زوار حسین سڈھل نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ،بے گناہ ،معصوم بچوں، خواتین کی زندگیاں چھیننے والے درندے ہوسکتے ہیں انسان نہیں ،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی کونسل کے اراکین حاجی مظفر محمود سیال، حاجی عبدالطیف صابر،تحصیل صدر شعبہ خواتین کبیروالا زبیدہ راؤ نے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ غیر انسانی اور بہمیانہ فعل ہے جس کی دنیا کے کسی مذہب میں بھی اجازت نہیں ہے ۔شہری حقوق کونسل کے سید منتظر مہدی، سید احتشام رضا، چوہدری مبشر علی ،جمیل احمد خان ،مبشر حسن بھٹہ نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا جانا ضروری ہے۔ کبیروالا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق لاہور میں دہشتگردوں کے حملے سے ثابت ہوگیا کہ وہ انسان نہیں بلکہ خوارجی درندے ہیں عورتوں اور بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے انسانیت کے دشمن ہیں انہیں جہنم واصل کرنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ 212 مہراکبر حیات ہراج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید خاورعلی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ظالم درندوں نے کم سن بچوں سمیت بے گناہ خواتین و مرد کو بڑی بے دردی کے ساتھ شہیدکیا انہوں نے کہاکہ یقیناًبے گناہ افراد کا خون رنگ لائے گا اور بدبخت اپنے انجام کو پہنچیں گے انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا وہ بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے سد باب کے لئے کوئی موثر حکمت عملی ا پنائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں انکی ظالمانہ کاروائیوں سے بچ سکیں۔ کبیروالاسے نامہ نگار کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام،سید گروپ کے قائد ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ،مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کے ممبر سردار مظفر محمود خان سیال ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کبیروالا سردار محمد خان سیال نے سانحہ لاہور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے جس بہیمانہ انداز میں بے گناہ انسانوں کو شہید کیا ہے ،اس پر پوری پاکستانی قوم اشکبار ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور دہشت گردی وبربریت کی بدترین مثال ہے،معصوم لوگوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں،انسانیت دشمنوں کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہے،دہشت گردوں نے معصول بچوں ،خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر بزدلی کی مثال قائم کی ہے،دہشت گردکی خاطر جانوں کا نذانہ پیش کرنے والے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،سانحہ لاہور کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کر شریک ہیں،سانحہ اقبال پارک کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گردی کا شکار شہدکی قربائیاں ضروررنگ لائیں گئیں،ملک سے دہشت گردی،انتہاپسندی کے خاتمہ ،امن وامان کے قیام کے لئے پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،امن کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہا ر سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کے حوالے ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کی سیاسی سماجی عوامی مذہبی شخصیات ایم این اے چوہدری افتخار نذیر،ایم پی اے چوہدر ی کرم دادواہلہ،راؤسعادت علی خان،حاجی احمد دین آرائیں،چوہدری امجدآرائیں،رانا فیاض انور،میاں جاوید جہانیہ،سابق ایم این ملک غلام مرتضیٰ میتلا،ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عمران فاروق،سابق امیر ہارو ن الرشید نظامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورانتہائی افسوسناک واقعہ ہے،ہم ایسی بزدلانہ دہشت گردی کی کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار میاں چنوں حلقہ پی پی 217کے ایم پی اے رانا بابر حسین،تحصیل صد رمسلم لیگ ن ڈاکٹر غزالہ شاہین،آزادامیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 216چوہدری پرویز اختر حسینی ،چوہدری منشاء کھکھ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ خانیوال و دیگر سیاسی سماجی حلقوں نے کیا۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور گلشن اقبال کا واقعہ افسو س ناک ہے جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہو ں نے کہا ہے کہ دہشت گر د پاکستان کو نقصا ن پہنچانے پر تو لے ہو ئے ہیں پوری قوم تما م سیا سی جما عتیں متحد ہو کر دہشت گر دو ں کے خلا ف ایک ہو جا ئیں انہو ں نے کہا ہے کہ گلشن اقبال ٹا ؤ ن میں ہو نیوالا خود کش دھماکہ اور معصوم زندگیوں کی جانو ں کے ساتھ کھیلنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے آج ہم سب سیا سی لوگو ں کو ایک ہی چھتری کے سائے کے نیچے اکھٹے ہو کر مو جو دہ حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہو ں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے ہمیشہ اپنے ملک کا دفاع کیا ہے مسلم لیگ ہی دہشت گردو ں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے انہو ں نے واقعہ میں معصوم جا نوں کے ضیا ع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق سانحہ لاہور خواتین بچوں سمیت بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے ڈیرہ غازیخان کی فضا بھی سوگوار دہشت گردی کا واقعہ انسانی درندگی کی بدترین مثال ہے۔تفریح کرتے معصوم بچوں کوموت کے منہ میں دھکیل دیا گیا پوری قوم لواحقین کے غم میں برابر کی شریک دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔حکمران بزدلی چھوڑ دیں خداوند تعالیٰ شہدا کے ورثاء کو صبرجمیل دے ان خیالات کا اظہار ایپکا کے مرکزی صوبائی نائب صدر مقصود خان جلبانی ،سرفراز رضاء اللہ والا،میاں جاوید اقبال صدیقی ،سرفراز احمد خان نے مشترکہ بیان میں کیاہے ۔ غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیق احمد نے یونیورسٹی میں ہونے والی تمام ہم نصابی سرگرموں اور فنکشنز کو ملتوی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اورتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ لاہور پر ہارون آباد کے تمام سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے اتحاد ویکجہتی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کر دیا علاقہ ہارون آباد میں سانحہ لاہور پر فضا مکمل طور پر سوگوار رہی اور لوگ سارا دن اسی سانحہ کا تذکرہ کرتے رہے اور بعض مجالس میں اس پر گفتگو کے دوران لوگ آبدیدہ بھی ہو گئے دوسری جانب اس سانحہ کی مذمت اور ملوث عناصر کی سرکوبی کے پہلو پر بھی علاقہ کے تمام سیاسی رہنماؤں و جماعتوں نے متفقہ طور پر اتحاد کا اظہار کیا ۔مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں معظم علی چوہدری اور راؤ شعیب احمد ،پی پی پی کے سیکرٹری پبلک ریلیشن جنوبی پنجاب کاشف نوید پنسوتہ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجاد علوی ،جماعت اسلامی کے امیر ضلع ولید ناصر چوہدری و دیگر نے سانحہ لاہور کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں ،خواتین سمیت خوشیاں مناتے بے گناہ انسانوں کے قتل عام سے ہر آنکھ سوگوار ہے۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق مر کزی انجمن تاجران کے دو نوں صدر بدر منیر چوہدری ،لالہ غلام مر تضی اور جنرل سیکریٹری رانا آفتاب حسین اور دیگر عہدہ داران نے اس افسوس ناک واقعے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ادھر پا کستان کو نسل کی ہدایت پر ات الم ناک سانحہ پر یزمان بار کی چانب سے مکمل ہڑ تال کی گئی۔ دن بھر کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ صدر بار چوہدری افتخار ججہ کی صداری میں وکلاء کا بار روم میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اس افسوس ناک واقعے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس کے ذمہداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضلMPAنے اپنی رہا ئش گاہ ہیڈراجکاں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔ بے گناہ اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور میاں امتیازاحمد نے کہا کہ اس المناک واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے‘ وحشی درندے اور دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ‘ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔لاہور واقعہ کے ذمہ دار جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں اور جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر علامہ عبدالرؤف ربانی نے کہا کہ لاہور خودکش حملہ کھلی بربریت ہے۔ رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عماد الدین‘ سابق صدر میاں محمد امتیازاحمد اور سینئر نائب صدر میاں آصف محمود نے کہا کہ بزنس کمیونٹی لاہور کے پارک میں خود کش حملہ کے واقعہ میں معصوم بچوں ‘ عورتوں اور نہتے شہریوں کی شہادت پر افسردہ اور غمزدہ ہے۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سنی تحر یک کے صو با ئی جنر ل سیکر ٹری جواد حسن گل قا دری نے پر یس کا نفرس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ معصو م بچوں کی شہا دت نے ملک کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآ مد کرا یا جا تا تو دہشتگر دی کا یہ ا فسو س ناک وا قعہ پیش نہ آ تا۔ خان پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ایم این اے شیخ فیا ض الدین نے مسلم لیگ (ن) کے عہد یدران و ر ہنما ؤں شیخ و قا ر ا لدین،شیخ عما ا لدین،را نا و سیم،را نا فیصل،عا مر قر یشی و دیگر سے ملا قا ت کے مو قع پرکہا کہ د شمن ہماری صفوں میں مو جود ہے د یدہ و نا دیدہ د شمن دو نوں سے ہی یہ قو م نبز آ ز ما ہے معصوم بچوں کے خو ن بہا نے کی ا جا ز ے کو ئی بھی مذ ہب نہیں دیتا اور اسلام میں تو ایسے کسی فعل کی قطعی ا جا زت نہیں ہے ۔اسلام کے جھو ٹے د عو یدار یہ لو گ پاکستان کو د ہشت گردی اور انتہا پسندی کی جس دلدل میں دھکیلنا چا ہتے ہیں۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ مقامی سکول میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو بھی اپنا قبلہ درست کرناہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر تین سال قبل عمل ہوجاتاتو لاہور کا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن ،چئیرمین یونین کونسل صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاہم دہشت گردوں اور تخریب کاروں نے اس ملک کو نشانے پر رکھا ہوا ہے جس کے لئے پوری قوم کو یک جہتی اور اتحاد کر کے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہو گا۔ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق باگڑسرگانہ میں سانحہ اقبال ٹاون کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی اور اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر